ٹورنٹو(باباعرفان ملک سے) پاکستان پیپلز پارٹی کا58واں یومِ تاسیس نہایت سادگی اور احترام کے ساتھ صدر کینیڈا چوہدری جاوید گجر کی صدارت میں پارٹی ہدایات کے مطابق منایا گیا۔ تقریب میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدرجاویدچودھری نے کہاپاکستان پیپلز پارٹی اپنی بھرپور سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت کے سفر کے ساتھ آج بھی غریبوں، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے۔ پارٹی کی بنیاد قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے رکھی.جنہوں نے قوم کو خودداری، مضبوط وژن اور حقیقی جمہوری سمت عطا کی۔
بھٹو شہید کی قربانی اور اصول آج بھی پیپلز پارٹی کے سیاسی سفر کا روشن چراغ ہیں، جب کہ 58 سالہ جدوجہد میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا عزم، آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور بلاول بھٹو زرداری کا نوجوانوں کیلئےامید کا پیغام شامل ہے۔
یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی کینیڈا باباعرفان ملک نے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت، انسانی حقوق اور عوامی خدمت کی آوازیں کبھی مٹتی نہیں،وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔اشرف خان لودھی،لیاقت ملک،خواجہ انجم،مصدق حسین،محمداسحاق،عارف شیخ ،سنی اورمحمدامتیازنے خصوصی شرکت کی.

