تیجس، میگ-21، میگ-29 اور دیگر فائٹر جیٹس کے حادثات میں کئی پائلٹ ہلاک
نئی دہلی ( ٹائمز آف انڈیا، اے ایف پی، پریس ٹرسٹ آف انڈیا، رائٹرز)بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے گزشتہ پانچ سالوں میں متعدد حادثات کا شکار ہوئے ہیں، جن میں کئی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

” اہم واقعات درج ذیل ہیں”
23 فروری2020: میگ-29 گوا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ، معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
17 مارچ2021: میگ-21 بائیسن، تربیتی مشن کے دوران گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک۔
29 جولائی2022: میگ-21 بائیسن راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا، دو پائلٹ ہلاک۔
29 جنوری2023: سوخوئی ایس یو-30 اور میراج 2000 مشقوں کے دوران گر گئے.
حادثہ میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

8 مئی2023: میگ-21 بائیسن سورت گڑھ کے قریب آن بورڈ ایمرجنسی کے باعث گر گیا.
اس حادثہ میں زمین پر تین افراد ہلاک ہوگئے۔
12 مارچ2024: ایچ اے ایل تیجس، راجستھان میں گر کر تباہ۔
4 نومبر2024: میگ-29 آگرہ کے قریب ’سسٹم کی خرابی‘ کے باعث گر گیا، پائلٹ محفوظ رہا۔
9 جولائی2025: جیگوار، راجستھان کے ضلع چورو کے قریب گرنے سے دو پائلٹ ہلاک۔

یہ فہرست ظاہر کرتی ہے کہ بھارتی فضائیہ کے تربیتی اور عملی پروازوں میں خطرات موجود ہیں اور مقامی طور پر تیار کردہ اور درآمد شدہ طیارے دونوں حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔

