یوکرین کیلئے مزید 20 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان:امریکی قومی سلامتی ترجمان جان کربی

امریکا نے یوکرین کےلیے مزید 20 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

امریکی قومی سلامتی ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یوکرین کےلیے 200 ملین ڈالر کے نئے سیکیورٹی امدادی پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں، پیکیج میں فضائی دفاعی نظام اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔

رواں برس اپریل سے اب تک صدر بائیڈن یوکرین کےلیے 9 سیکیورٹی پیکیجز کا اعلان کر چکے ہیں۔

روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا 2022 سے اب تک یوکرین کو 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں