6 ماہ کے محمد عون کے بوسٹن چلڈرنز ہسپتال میں آپریشن کا تخمینہ 1 لاکھ 19 ہزار ڈالر

لاہور(نمائندہ خصوصی)چھ ماہ کے محمد عون کو دماغ میں پانی جمع ہونے، پھیپھڑوں کے مسائل، ہڈیوں کی پیدائشی پیچیدگیوں اور سانس و خوراک کی نالی سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث اسے فوری طبی معائنے اور علاج کی ضرورت ہے۔

محمد عون کی طبی تاریخ کے مطابق پیدائش کے پہلے ماہ میں اسے کلیبسیلا اور سیراشیا سمیت شدید انفیکشنز کا سامنا کرنا پڑا اور تقریباً ایک ماہ تک مصنوعی تنفس کی مشین پر رہا۔ اس دوران اسے دماغ میں خون رسنے اور دل کے ناکام ہونے کی پیچیدگی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

شدید طبی مسائل سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد محمد عون کو گھر منتقل کیا گیا، تاہم اس کے بعد بھی اسے سانس لینے اور خوراک دینے کیلئےنالیوں کی مدد درکار ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق محمد عون کو مزید معائنے اور ضروری جراحی کیلئے امریکا کے بوسٹن چلڈرنز ہسپتال لے جانے کی ضرورت ہے، جہاں آپریشن اور علاج کے اخراجات کا تخمینہ 1 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

محمد عون کے اہل خانہ نے علاج کے اخراجات کیلئے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔جس کیلئے بینک الحبیب میں مریم راشد کے نام سے اکاؤنٹ نمبرPK05BAHL02810078008552509 فراہم کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے 03218857727 پر بھی معاونت کی جاسکتی ہے۔