(MWO)میڈیا ورکرزآرگنائزیشن اور (KIPS)کیپس ایجوکیشن سسٹم کامعاہدہ

ایم ڈبلیواوکے ممبران بچوں کی تعلیمی اخراجات میں 30سے40فیصد تک رعایت حاصل کرسکیں گے
دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے ایم ڈبلیواوکے ممبران کیلئےیہ رعایت 50سے60فیصد تک ہوگی

لاہور(وقائع نگارخصوصی)(MWO)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور اور (KIPS)کیپس ایجوکیشن سسٹم کے درمیان فیسوں میں رعایت حاصل کرنے کیلئے معاہدہ پردستخط کردئیے گئے ۔ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد صدر عدنان شوکت ، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان ، سپریم کونسل ممبر محبوب الٰہی ، انفارمیشن سیکرٹری عرفا ن انور، ممبر الیکشن کمشنرعلی اسلم نےکیپس کیمپس کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ایم ڈی کیپس سلمان مقصود، ڈائریکٹر کرنل(ر)اسد اللہ خان،جی ایم ظہیر احمد،منیجر فرنچائزاسامہ عالم بیگ نے ان کا استقبال کیا ۔ خوشگوار ماحول میں گفتگوکے بعد ایک معاہدے طے پایا ، جس میں میڈیا ورکرز کے ممبران کے بچوں کی تعلیمی اخراجات ، ایڈمیشن ،داخلہ فیس ،ماہانہ ٹیوشن فیس کی مد میں 30سے40فیصد رعایت دینے پر اتفاق طے پایااور دوران ملازمت میڈیا ورکرز کے انتقال کی صورت میں انکے بچوں کو 50سے60فیصد تک رعایت دینے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر ایم ڈی کیپس سلمان مقصوداور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے صدر عدنان شوکت نے ایم او یو میں دستخط کئے ۔دستخط کے بعد صدر عدنان شوکت نے کیپس انتظامیہ کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ، انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ آپ نے ہمارے ممبران کے لئے ایک رعایتی پیکیج کا اعلان کر کے میڈیا ورکرز کے ممبران کا بہت زیادہ احساس کیا ہےمیں آپ کا دل کی گہرائی سے شکریہ اد ا کرتا ہوں ۔جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان اور دیگر ممبران نے بھی کیپس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیااور ممبران کی طرف سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں