ایڈمنٹن (نامہ نگار) البرٹا حکومت نے کراؤن پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف مقدمہ چلانے میں احتیاط برتیں جو اپنے گھروں میں خود یا اپنے پیاروں کا دفاع کرتے ہیں، کیونکہ ایسے معاملات میں قانونی کارروائی عوامی مفاد میں نہیں ہوگی۔وزیرِ انصاف مِکی ایمری نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے شہریوں کو اس بات کا اعتماد ہونا چاہیے کہ منصفانہ طاقت کے استعمال پر انہیں جیل نہیں جانا پڑے گا۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے تحت حکومت نے وفاقی سطح پر جاری گن بائیک بیک پروگرام کو صوبے میں نافذ نہ کرنے اور اس پروگرام کے تحت شہریوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بائیک بیک اسکیم آئینی حقوق کے خلاف ہے اور یہ صرف قانون کی پاسداری کرنے والے اسلحہ رکھنے والوں کو نشانہ بناتی ہے جبکہ مجرموں کے خلاف مؤثر اقدام نہیں۔

