جکارتا(ایجنسیاں)انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک کے جزیرے سماٹرا پر مون سون بارشوں اور طوفانی موسم کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 900 سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ بھوک سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔
جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں گزشتہ دنوں مون سون اور طوفانوں کا سلسلہ جاری ہے، جس نے سماٹرا کے گھنے برساتی جنگلات سے لے کر سری لنکا کی چائے کی بستیوں تک تباہی مچائی۔
انڈونیشیا کے صوبوں Aceh اور North Sumatra میں سیلاب نے سڑکیں بہا دیں، گھروں کو مٹی تلے دبا دیا اور رسد کا نظام منقطع کر دیا۔ امدادی ٹیمیں ابھی بھی”کمر تک کیچڑ” میں لاشیں تلاش کر رہی ہیں۔
مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ دور دراز اور ناقابل رسائی دیہاتوں میں خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ متاثرہ علاقے ابھی تک امداد سے محروم ہیں. ایسے میں عوام کو “سیلاب سے نہیں بلکہ بھوک سے مرنے” کا خطرہ لاحق ہے۔

