نیویارک سٹی(اشرف خان لودھی سے)کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے نیویارک سٹی میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئےموجود ہیں۔

ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئےجاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انیتا آنند نے قطر کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے کینیڈا کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور آزادیٔ نقل و حرکت کے تحفظ کیلئےآبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں کینیڈا اور قطر کے درمیان شراکت داری کی مضبوط بنیاد اور توانائی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، جدت، ہوا بازی اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور تجارتی روابط کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

