شائقین دوبارہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا دیکھ سکیں گے؟
قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایشیاء کپ سے آؤٹ کرکے ان کا قصہ تمام کردیا، شائقین اب شاید دوبارہ ان بہترین کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا نہ دیکھ سکیں۔ مذکورہ بالا دونوں شخصیات نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران میگا ایونٹ کیلۓ ٹیم کا اعلان کیا۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں کھلا جاۓ گا۔ سلمان علی آغا کو 17 رکنی سکواڈ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے غیر موزوں قرار دے کر گزشتہ ایک کئی ماہ سے ٹیم سےباہر رکھا گیا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی نے ان دونوں کے بغیر آگے بڑھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

