بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں (آئی ایس پی آر) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی عزمِ استحکام کے تحت فتنۃ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز کے سلسلے میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔