بھارت: ٹیچر کی کلاس کے دوران سونے اور بچوں کی جانب سے پنکھا جھلنے کی ویڈیووائرل

بھارت کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر کے کلاس کے دوران سونے اور بچوں کی جانب سے پنکھا جھلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اتر پردیش کے علی گڑھ کے ایک سرکاری اسکول کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ٹیچر کو کمرے میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس دوران طلباء انہیں پنکھا جھل رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ ’اگر اساتذہ خود اس طرح کا رویہ اختیار کریں گے تو معیاری تعلیم کی کیا امید کی جا سکتی ہے؟‘

مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ لوگوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں