بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مسافر ٹرین کی 18 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 2افراد ہلاک، 20 زخمی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مسافر ٹرین کی 18 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین پٹری سے اتر کر مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں زخمیوں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کی اکثریت کو بسوں کے ذریعے قریبی ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا گیا ہے جہاں اِنہیں اگلے سفر کے لیے خصوصی ٹرین میں بٹھایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین کی 18 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کے سبب ریلوے حکام نے پانچ ٹرینوں کو منسوخ جبکہ چار ٹرینوں کا عارضی طور پر روٹ تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں