تائیوان:دارالحکومت تائی پےسب وے ٹرین اسٹیشن پر حملہ، 3 ہلاک، 5 زخمی

تائی پے (ایجنسیاں) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں جمعے کے روز ایک سب وے ٹرین اسٹیشن پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

تائیوان کے وزیرِ اعظم کے مطابق حملہ آور چاقو سے مسلح تھا اور اس نے پہلے اسموک بم پھینکے، پھر مسافروں پر حملہ کیا۔ پولیس کے تعاقب کے دوران حملہ آور ایک عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ آور نے خودکشی کی، تاہم فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔