تہران(ایرانی میڈیا)محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جنگ بندی دراصل حزب اللہ کی استقامت اور مزاحمتی محاذ کے اتحاد کا نتیجہ ہے، اور اسے مکمل احتیاط کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے تہران میں عاصم منیر سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہی۔قالیباف کے مطابق ایران اس جنگ بندی کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور اسے “احتیاط کے ساتھ ڈیل” کیا جائے گا، جبکہ مکمل فتح تک اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی توثیق اور سفارتی کوششوں میں کردار قابلِ تحسین ہے۔قالیباف نے مزید کہا کہ امریکہ کو بھی اپنے وعدوں پر قائم رہنا ہوگا اور مزاحمتی قوتیں ہر صورتحال میں متحد رہیں گی، چاہے وہ جنگ ہو یا جنگ بندی۔

