جرمنی میں پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ کا یونیورسٹیز سپورٹس وفد کے اعزاز میں ظہرانہ

کھیلوں سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملتا ہے: جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کو کھیلوں کے ذریعے امیج بلڈنگ جاری رکھنا چاہئے: جاوید میمن

لاہور ( بیورو رپورٹ) جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان یونیورسٹیز سپورٹس وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وفد جاری ورلڈ فیسو یونیورسٹی کھیلوں کے سلسلے میں جرمنی میں ہے ۔ ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن کی سربراہی میں وفد میں قومی یونیورسٹیوں کے بہترین ایتھلیٹس اور گیم منیجر / کوچ شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے ڈسلڈورف میں ایک پاکستانی چاول اور مسالہ ریستوران میں وفد کا باضابطہ خیرمقدم کیا جس میں “پاکستان کے پسندیدہ گانے دل دل پاکستان کے پس منظر موسیقی میں کھلاڑی کافی دنوں بعد پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ اولمپین ارشد ندیم کا تذکرہ کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعہ اپنے سافٹ امیج کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ، جرمنی یورپی یونین کا بطور واحد رہنما ابھرا ہے اور پاکستان کو دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کو ٹیکسٹائل ، فٹ بال ، کٹلری ، میڈیکل سرجیکل سازوسامان وغیرہ فراہم کررہا ہے اور وہ اس فہرست کو بہتر بنانے کیلئےسخت کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے جرمن زبان سیکھنے اور ایم معاہدوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

جاوید علی میمن نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ قابل ذکر ہے کہ پاکستانی جامعات کا 40 رکنی دستہ اس وقت جرمنی میں ہے جس میں ٹیبل ٹینس ، تائیکوانڈو ، جوڈو ، تیراکی ، ایتھلیٹکس ، لمبی جمپ اور تیر اندازی سمیت سات کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑی  شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں