حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے، جبکہ فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسپیکر چیمبر سے چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر پیش رفت نہ ہوسکی، جس کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لاک برقرار ہے۔