دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے

دبئی(متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی)دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم پیر کی صبح انتقال کر گئے۔

شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد المکتوم پر رحم فرمائے، وہ اب اپنے رب کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں لیکن دعاؤں اور دلوں سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کیلئے جنت میں مقام اور اہل خانہ و عزیزوں کیلئے صبر و سکون کی دعا کی۔

دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔