صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے 5 آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد (نامہ نگار) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کیلئے پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق منظور کیے گئے آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) اور مخصوص اضلاع کے علاوہ علاقوں کے لیے اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ترمیمی آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 کی منظوری بھی دی گئی۔

صدرِ مملکت نے خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دے دی۔