بلاول دوبارہ بیان کب بدلے گا؟

چیئرمین تحریک انصاف بلاول بھٹو زرداری کبھی کبھی اتنا حیران کردیتے ہیں کہ خود اُن کی جماعت کے قائدین ورطہ حیرت میں ڈوب جاتے ہیں،،، وہ نوجوان اور جذباتی کردار ضرور ہیں، مگر یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اُن کی سیاسی تربیت اُن کی جماعت کے ہی چند افراد نے کی ہے،،، اور وہ اپنے باپ کی سیاست کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہوئے جوان ہوئے ہیں،،، کیوں کہ جب وہ محض 19سال کے تھے اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے تو اُن کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوگئی تھی ،،، جس کے بعداُنہیں پیپلزپارٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا تھا،،، اُس کے بعد اگر وہ کچھ کرنا بھی چاہتا تھا تو پارٹی کی پالیسیاں آڑے آتی رہیں،،، کئی مرتبہ انہیں ”پالیسیوں “ کی وجہ سے وہ اپنے باپ سے ناراض ہو کر خود ساختہ جلاوطنی بھی اختیار کیے رکھی اور کئی مرتبہ آن کیمرہ اپنی پارٹی کے صوبائی وزراءپر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ لیکنجب سے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی ہے، تب سے وہ موجودہ حکومت کے ہر اقدام میں برابر کے شریک رہے ہیں،،، حتیٰ کہ پچھلے چند سالوں میں جو آئینی تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسیاسی میدانوں میں جو انتخابات ”سیٹ“ کیے گئے ہیں،،، یا جہاں جہاں بھی موجودہ سیٹ اپ نے کرپشن کی ہے،،، یا جو انہوں نے مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ کیا ہے،یا جو انہوں نے سیاسی قائدین کے ساتھ کیا ہے،،، پیپلزپارٹی اور خاص طور پر بلاول ان تمام اقدامات میں برابر کے شریک رہے ہےں،،، اور پھر پیپلزپارٹی نے سندھ میں جتنی کرپشن کی ہے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور کو بلیک میل کر ہی نہیں سکتے،،،یا یہ کسی سے ٹکرا ہی نہیں سکتے،،،

اس لیے بلاول کی گزشتہ روز کی تقریر جو انہوں نے کراچی پریس کلب میں کی تھی،،، اُس کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے،،، انہوں نے تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان کا نظام خودبخود ناکام نہیں ہوا بلکہ اسے ناکام بنایا گیا ہے اور اس ناکامی میں ہم سب کا بھی حصہ ہے، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے انہیں درست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک نئے ری سیٹ کی ضرورت ہے لیکن یہ ری سیٹ غیر سیاسی نہیں بلکہ سیاسی ہونا چاہیے، کیونکہ سیاست دان عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ملک کے بنیادی مسائل کا حل بھی سیاسی قوتوں کی باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔ ان کے مطابق اس عمل کا آغاز پارلیمنٹ سے ہونا چاہیے اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کردار کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ بلاول نے کہا کہ کسی بھی جمہوری نظام میں اپوزیشن کو تنقید کا حق حاصل ہے اور مولانا فضل الرحمان سمیت کسی بھی اپوزیشن رہنما کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام کا پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں پر اعتماد متاثر ہوا ہے، جسے بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جبکہ 27ویں ترمیم وسیع سیاسی اتفاق رائے کے بجائے عددی اکثریت کی بنیاد پر منظور کی گئی، جس سے عدالتی نظام پر اعتماد کے حوالے سے سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ بلاول نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرے اور آئندہ کسی بھی آئینی تبدیلی کے لیے وسیع سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ایک سیاسی حقیقت ہے اور اسے سیاسی عمل سے باہر رکھ کر ملک کا نظام نہیں چلایا جا سکتا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی واپسی اور مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کرنا سیاسی اعتماد کی بحالی کے لیے اہم اقدامات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیاسی انتقام کے خاتمے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ ملک میں ایسا ماحول ہونا چاہیے جہاں سیاست دان، ارکان پارلیمنٹ اور صحافی بغیر کسی خوف اور دباو¿ کے اپنا مو¿قف پیش کر سکیں۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور قانونی طریقہ کار کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی مخالف نہیں، تاہم کسی صوبے کو عوامی خواہشات کے خلاف تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سندھ کی تقسیم کے لیے ریفرنڈم یا کسی غیر آئینی طریقے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی پہلے ہی اس معاملے پر اپنا مو¿قف واضح کر چکی ہے اور زبردستی صوبے کی تقسیم سے معاشرے میں لسانی اور سیاسی کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر بھی آئینی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا۔ بلاول نے مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بجلی و ٹرانسپورٹ کے بڑھتے اخراجات کو عوام کے بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو نفرت، تقسیم اور اقتدار کی کشمکش سے نکل کر عوام کی مشکلات پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے میڈیا کی آزادی کو جمہوریت کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر سچ بیان کرنے کا حق ملنا چاہیے اور اگر میڈیا سے متعلق قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے تو پیپلز پارٹی اس معاملے کو پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی میں اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صوبوں کے ساتھ بہتر رابطہ کاری اور مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ بلاول کا مجموعی مو¿قف تھا کہ پاکستان کو کسی غیر سیاسی تجربے یا یک طرفہ فیصلے کے بجائے ایک ایسے سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے جس میں پارلیمنٹ مضبوط ہو، اپوزیشن کو اس کا جائز مقام ملے، اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو، میڈیا آزاد ہو اور تمام سیاسی قوتیں مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کی کوشش کریں۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ بلاول کی اس قسم کی تقریر کے بعد اُن کا حکومت میں رہنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ ایسی باتیں کرنے کے باوجود مرکز میں ن لیگ کے ساتھ حکومت کر رہے ہیں،،، اور بیان یا تقریر واپس لینے کے حوالے سے میں اس لیے بھی کہہ رہا ہوں کہ بلاول کا ماضی بھی یوٹرن لینے والا ہی رہا ہے،،، جیسے حالیہ سالوں میں یعنی 13 اگست 2025ءکو بلاول بھٹو نے 27ویں آئینی ترمیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ کسی وفاقی وزیر، وزیراعظم یا پارٹی رکن نے ان سے ایسی ترمیم کے بارے میں رابطہ نہیں کیا۔ پھر بعد میں مذکورہ ترمیم کے حوالے سے صدر زرداری اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی نے حمایت کا اعلان کیا تھا،،، اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے ”یوٹرن“ لیتے ہوئے کل یعنی 17نومبر کو 27ویں ترمیم پر تنقید کر دی اور کہا کہ یہ سیاسی اتفاق رائے یا دوطرفہ معاہدے کے بجائے عددی اکثریت کے زور پر منظور کروائی گئی۔ ….پھر ایک اور جگہ یعنی عمران خان اور پی ٹی آئی کے بارے میں مو¿قف کے حوالے سے بڑا یوٹرن لیا،،، یعنی 28 دسمبر 2025ءکو بلاول نے پی ٹی آئی کو سیاسی انتہا پسندی ترک کرکے جمہوری سیاست میں واپس آنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملوں کے بعد سخت ردعمل کی شکایت نہیں کرنی چاہیے۔ اور اب بلاول ایک بار پھر عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دے رہے ہیں، ان کی رہائی کی حمایت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں واپس ملنی چاہئیں۔ میرے خیال سے ان کے اس طرح کے یوٹرن اُن کی سیاسی ساکھ کو نہ صرف متاثر کر رہے ہیں، بلکہ اُن کے چاہنے والوں کا بھی سر شرم سے جھکا رہے ہیں،،، اور سوچ رہے ہیں کہ کیا یہ وہی بلاول ہے،،،کہ جو اتنی جلدی یوٹرن لے لیتا ہے،،، حالانکہ یہ عمران خان کو یوٹرن کہتے تھے،،، لیکن اُن کے مقابلے میں یہ تو ”میگا یوٹرن“ ثابت ہوئے ہیں،،، یقین مانیں کہ مجھے تو شرم آئی کہ یہ بی بی شہید کا بیٹا ہے،،،

بہرحال اس وقت بادی النظر میں بلاول بھٹو زرداری شاید اصول کی بات نہیں کر رہے، مفادات کی بات کر رہے ہیں۔ اگر مفادات طے ہو گئے ہیں اور مقتدرہ نے ان پر مہربانی کی تو وہ اُن کے ساتھ چلتے رہیں گے۔ حکومت میں رہ کر اور حکومتی بنچوں پر بیٹھ کر ایسی اصولی باتیں کرنا سمجھ نہیں آتا۔ اصول کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کے بنچوں پر آ جانا چاہیے۔ اگر صرف شور مچانا مقصود ہے تو پھر جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں، کیونکہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لہٰذامذکورہ تقاریر کا لب لباب یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی اپنی ساکھ اس قدر متاثر ہو چکی ہے کہ وہ کوئی بھی بات کرتے ہیں تو ایسے لگتا ہے جیسے وہ اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں،،، یا کسی کو پیغام دے رہے ہیں کہ اُنہیں نہ ہی چھیڑا جائے اور نہ ہی صوبہ سندھ میں مداخلت کی جائے،،،اور ویسے بھی اس وقت ہمارے سیاستدانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کہ ان سب کو اپنی اپنی کمائیوں کی فکر لگی ہوئی ہے،،، اور بلاول کے کل کے بیان سے یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے کہ ان روایتی سیاستدانوں نے جو مال لوٹ مار کرکے کمایا ہے، سب کو اُسے بچانے کی فکر لاحق ہو چکی ہے،،،

اس لیے اُمید کرنی چاہیے کہ وہ جلد ہی اپنا بیان بدل لیں گے،،، ورنہ یہ بھی شریف خاندان کی طرح اتنے امیر ہو چکے ہیں کہ یہ بھی ہر چیز خرید لیتے ہیں،،، تیسرے خاندان نے ان کو اپنے سے بھی زیادہ طاقتور کر دیا ہے،،، اس لیے پاکستان کی بقاءاسی میں ہے کہ جلد ہی شفاف الیکشن کروائے جائیں،،، ورنہ ملک کبھی کسی کے ہاتھوں تو کبھی کسی کے ہاتھوں بلیک میل ہی ہوتا رہے گا،،، اور ہم ان کا منہ تکتے رہیں گے!