لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور پریس کلب کے زیرِ اہتمام قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے حوالے سے تین روزہ کتاب میلے کا آغاز ہوگیا، جو 11 نومبر تک جاری رہے گا۔
کتاب میلے کا افتتاح لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کریں گے۔ میلے میں اقبال اکادمی، بزمِ اقبال، مجلس ترقی ادب، ادارہ ثقافتِ اسلامیہ، نیشنل بک فاؤنڈیشن، اردو سائنس بورڈ، بک ہوم، سانجھ، علم و عرفان، نگارشات، کتاب ترنجن، پنجابی ادبی بورڈ اور پلاک سمیت متعدد ادارے اور اشاعتی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق کتاب میلے میں نایاب کتابیں بھی دستیاب ہوں گی، جبکہ کتابوں کی خریداری پر 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر برقی کتابیں پی ڈی ایف کی صورت میں مفت فراہم کی جائیں گی۔

