لیجنڈز لیگ: پاکستان نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے روند ڈالا،سعید اجمل کی جادوئی بولنگ

لیسٹر(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ اسپن کے جادوگر سعید اجمل نے چھ وکٹیں اڑا کر حریف بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعید اجمل نے 3.3 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ عماد وسیم نے 2، سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز شرجیل خان (32*) اور صہیب مقصود (28*) نے صرف 8 اوورز میں ہدف حاصل کر کے میچ یکطرفہ کر دیا۔میچ کے اختتام سے قبل آسٹریلیا کے بولر جون ہیسٹنگز نے ایک ہی اوور میں 12 وائیڈ اور ایک نو بال کروا کر سب کو حیران کر دیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کاکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف فتح حاصل کی.دوسرا میچ بھارت کی ہٹ دھرمی کاشکاربنا اور اس کی طرف سے میچ کابائیکاٹ‌ کردیاگیا.تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے شکست دی.چوتھا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف49 رنز سے جیتا اوہ پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست کاسامناکرناپڑا.

پاکستان لیجنڈز کی مسلسل چوتھی فتح نے ٹائٹل کی دوڑ میں اسے مضبوط امیدوار بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں