واشنگٹن:امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن( رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی، عرب نیوز)امریکا کے امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکا نے انسداد دہشت گردی کے تحت ایران سے متعلق نئی پابندیاں نافذ کی ہیں، جن کا مقصددباؤ بڑھانا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق ان پابندیوں کی فہرست میں متعدد شخصیات، ادارے اور جہاز شامل کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق پابندیوں میں 3 شخصیات، 17 ادارے اور 9 جہاز شامل ہیں، جن پر مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے،اس پیش رفت کو خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔