ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کینیڈا روٹ پر پاکستانیوں کا اعتماد نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، اور مختصر مدت میں مسافروں کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ کر 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے سے پی آئی اے کو 11 کروڑ روپے کا مالی فائدہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کینیڈا روٹ پر ترقی سے متعلق معلومات دیتے ہوئے علی اصغرزیدی نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پر پاکستانی کمیونٹی کا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 42 ہزار سے بڑھ کر 63 ہزار تک پہنچ گئی اور اس سے قومی ایئرلائن کو 11 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
علی اصغرزیدی نے مزید بتایا کہ یہ اضافہ پی آئی اے کے بہتر انتظامی اقدامات اور بیرونِ ملک پاکستانیوں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ کینیڈا روٹ پی آئی اے کیلئےمسلسل منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔

