ڈارون (اسپورٹس رپورٹر) — ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 107 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر 104 رنز کی سنچری اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف 16.1 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے مبصر خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہران ممتاز اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ فتح پاکستان شاہینز کی اس سیریز میں پوزیشن مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

