تہران(ایرانی وزارت خارجہ، الجزیرہ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کا دورہ تہران دوطرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت پر مرکوز ہوگا۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ انہیں محسن نقوی کے دورہ ایران کے حوالے سے کسی امریکی پیغام یا مخصوص تجویز کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثالث کے طور پر خطے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم محسن نقوی کے دورے کے دوران کسی مخصوص پیغام یا تجویز کے تبادلے سے متعلق فی الحال کوئی اطلاع نہیں۔
اس سے قبل ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا تھا کہ قطر اور پاکستان کے ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط دونوں ثالث ممالک تک پہنچا دی ہیں۔محسن رضائی کے مطابق ایران کی شرائط میں جنگ کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔

