پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بھارتی ہٹ دھرمی پر جوابی فارمولے نے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کو پریشان کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کو بی سی سی آئی یا آئی سی سی سے تاحال جواب نہیں ملا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ تنازعہ کے طویل المعیاد حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کرچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال اس فارمولے پر کوئی حتمی جواب نہیں ملا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت سے مشاورت کے بعد ہی پی سی بی کے فارمولے پر جواب دے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے بھارتی ہٹ دھرمی پر جوابی فارمولے نے بی سی سی آئی کو پریشان کردیا ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ نہ اگل سکے نہ نگل سکے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انڈین میڈیا میں بی سی سی آئی کے جانب سے پاکستانی فارمولے کو رد کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔