چیئرمین پی سی بی کا قومی ہاکی پلیئرز کیلئےفی کس 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو فی کس 10، 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ سے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہیب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہاہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کیسز پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم دیکھے گی۔پی سی بی کی لاجسٹک ٹیم بھی ہاکی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرے گی۔ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

بعد ازاں، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہے۔قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں