ڈاکٹر اسد عباس کی زیر نگرانی ایشیائی شوٹرز کیلۓ ڈوپنگ کورس کا انعقاد

سپورٹس میڈیسن اور انجریز کےماہر ڈاکٹر اسد عباس نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اس عباس نے تاجکستان کے شہر شمکنت میں ایشیا کے بہترین شوٹرز کو کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کےنقصانات پر آگاہی فراہم کی۔ڈاکٹراسد عباس نے ایشین پسٹل شوٹنگ کیمپ میں ایشیا کے مخٹلف ممالک سے آئے شوٹرز کو سپورٹس میڈیسن، انجریز سےبچاو، ٹریولنگ،خوراک سمیت مختلف ایشوز پر لیکچرز دیئے۔

والاڈی جنیڈی کوچ پسٹل شوٹنگ اور نائب صدر ایشین شوٹنگ کفنیڈریشن نے اس کیمپ کا انعقاد کیا، ڈاکٹر اسد عباس ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن کے میڈیکل اور اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کےچیئرمین کی حیثیت سے اس کیمپ میں ذمہ داریاں نبھارہےہیں۔ ان کا کہناہے کہ ایشیائی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کی خوشی ہے۔ کیمپ کی اختتامی تقریب بیس اگست کو ہوگی جس کے بعد شوٹنگ ایونٹ بھی رکھا گیاہے۔ اس کیمپ کا مقصدایشائی شوٹرز کو مستقبل کےچیلنجز سے آگاہی اورجدید رجحات کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں