کراچی (خبر ایجنسیاں) شاہ فیصل کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے بھائی نے اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم کی شناخت رحیم عرف ڈاکو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے فائرنگ کرکے اپنی دونوں بہنوں کو قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزم رحیم کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور وہ ماضی میں متعدد مرتبہ جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے والد کا بھی پانچ روز قبل انتقال ہوا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں مقتول بہنوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

