کوہاٹ: مسلح گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوہاٹ (نامہ نگار) کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ موقع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے کوہاٹ منتقل کیا گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔