یمن میں حکومتی فوجی کیمپ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 20 سے زائد اہلکار ہلاک، 30 زخمی

شبوہ (خبر ایجنسیاں) یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور کم از کم 30 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں ضلع جردان کے علاقے میں واقع العِلم فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک سرکاری فوجی عہدیدار اور مقامی طبی ذرائع نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی گورنر کے نائب کے مطابق حملہ حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر کیا گیا۔ واقعے میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، تاہم حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔