تہران(ایرانی میڈیا)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو قرار دے دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو امریکا کی جانب سے مبینہ جنگی خلاف ورزیوں اور حالیہ کشیدگی سے متعلق تازہ معلومات فراہم کیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں اور کشیدگی کی بنیادی وجہ امریکی اقدامات اور فوجی مہم جوئی ہے۔

