مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن درخواست مسترد کردی ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق مالیاتی امور اور اکاؤنٹس میں بے ضابطگیوں کے باعث رجسٹریشن روک دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف رول 121 کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی، جبکہ آڈٹ افسر کی رپورٹ میں بھی اسی خلاف ورزی کو برقرار رکھا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت کو مکمل سماعت کا موقع دیا گیا اور پی ٹی آئی کے نمائندوں اور وکلاء کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔

