ابوظہبی:اماراتی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ابوظہبی(اماراتی خبر ایجنسی، روسی سرکاری میڈیا)محمد بن زاید النہیان اور ولادی میرپوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خطے میں سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی بحری تجارت سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں متحدہ عرب امارات کی ثالثی کوششوں کو سراہا اور اس کے سفارتی کردار کی تعریف کی۔