واشنگٹن (رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر انہیں شدید رنج ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدے پر عمل نہیں کر رہا تو امریکا کو بھی اس حوالے سے کوئی فکر نہیں، تاہم ایران کے جوہری عزائم پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایران کے خلاف بھرپور فضائی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، تاہم امریکی حکومت یا محکمۂ دفاع کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

