مقبوضہ بیت المقدس (عرب میڈیا)عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے دو مساجد کو آگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی نے بتایا کہ آبادکاروں نے قصبے کے جنوبی حصے میں زیرِ تعمیر ایک مسجد کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے مسجد کا داخلی حصہ مکمل طور پر جل گیا جبکہ پتھریلی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، جن میں “انتقام” کا لفظ بھی شامل تھا۔
فلسطینی وزارتِ اوقاف و مذہبی امور کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور میں بھی ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے درج کیے۔دوسری جانب جمعہ کے روز گاؤں تل میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 4 فلسطینی اور 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

