مقبوضہ بیت المقدس( عرب میڈیا، سوشل میڈیا ویڈیو)مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے فلسطینیوں کی گاڑی میں اسٹن گرنیڈ پھینکنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی اسلحے کے زور پر نوجوان فلسطینیوں کی گاڑی کو روکتا ہے، پھر گاڑی کے اندر اسٹن گرنیڈ پھینک کر دروازہ بند کر دیتا ہے، جس کے چند لمحوں بعد گرنیڈ پھٹ جاتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک بچے کی بینائی متاثر ہوئی، جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ فوجی اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

