تہران(خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر)ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دو روز کے دوران جنگ بندی کی 48 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے اور جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
تہران سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں عسکری کارروائیاں بند نہیں کیں۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور اسرائیل کو اپنی کارروائیوں سے باز آنا چاہیے۔

