مقبوضہ بیت المقدس(غیر ملکی میڈیا، عدالہ، اقوام متحدہ)اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی مستقل امریکی سفارت خانے کی تعمیر کیلئے99 سالہ لیز پر صرف ایک امریکی ڈالر کے عوض امریکا کے حوالے کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اراضی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ہے، جہاں امریکا کے مستقل سفارت خانے کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ کے مطابق مذکورہ زمین 1948ء سے قبل فلسطینی خاندانوں کی ملکیت تھی، جس پر اسرائیل نے 1950ء میں قبضہ کر لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اب اسی اراضی کو 99 برس کے لیے صرف ایک امریکی ڈالر میں امریکا کو لیز پر دے دیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ فلسطینی علاقہ تسلیم کرتی ہے، جبکہ اس علاقے کی قانونی حیثیت بین الاقوامی سطح پر متنازع سمجھی جاتی ہے۔

