اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا، ورنہ ذلت آمیز شکست ہوگی: ایران

تہران( ایرانی میڈیا، پاسدارانِ انقلاب)اسماعیل قانی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے لبنان کے تمام علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا، بصورت دیگر اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں بیان دیتے ہوئے اسماعیل قانی نے کہا کہ لبنانی سرزمین استقامت اور مزاحمت کی علامت ہے اور اسرائیل کے لیے وہاں مستقل موجودگی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنی مرضی سے لبنان سے واپس نہیں جاتا تو اسے ذلت اور شکست کے ساتھ وہاں سے نکلنا پڑے گا۔اسماعیل قانی کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی سرزمین پر مزاحمتی قوتیں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور اسرائیل کو بالآخر وہاں سے انخلا پر مجبور ہونا پڑے گا۔