اسلام آباد:اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نامہ نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے امن و استحکام کے فروغ کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔دونوں جانب سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔