اسلام آباد(رائٹرز، اے ایف پی، بی بی سی، الجزیرہ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکا کا وفد مذاکرات کے اختتام پر واپس روانہ ہوگیا۔روانگی سے قبل پریس کانفرنس میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا اور وفد بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا، تاہم مذاکرات کے دوران متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نائب صدر کے مطابق مذاکرات میں امریکا نے نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور مختلف معاملات پر لچک بھی دکھائی، لیکن اس کے باوجود دونوں فریق کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

