اسلام آباد:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔