اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگنے سے 70 سے زائد دکانیں متاثر ہو گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے بازار کے چار حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جن میں جوتوں اور کپڑوں کے سیکشن شامل ہیں۔ آگ کے باعث متعدد دکانیں جل کر متاثر ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے اضافی ریسکیو گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

