واشنگٹن (رائٹرز) امریکا نے ایران کی کارروائیوں کے دوران اردن میں ہلاک ہونے والے اپنے دو فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے، جبکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ پرائیویٹ ازابیلا گونزالز شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فوجی اردن میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی فوجی مشن کا حصہ تھے۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ دونوں اہلکار اردن میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں میں ہلاک ہوئے۔امریکی فوج کے مطابق ایران کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 17 تک پہنچ چکی ہے۔

