امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا: لیون پنیٹا

واشنگٹن(ایجنسیاں) سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے عراق اور افغانستان میں امریکا کی جنگی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔

لیون پنیٹا نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جنگ کے حوالے سے امریکا کے پاس واضح مقصد اور جنگ کے اختتام کی حکمت عملی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جو غلطی کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔

سابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، حکمت عملی اور جنگ کے اختتام کی منصوبہ بندی ضروری ہے، تاہم عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا۔

لیون پنیٹا نے کہا کہ ایران کے معاملے میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔