جنیوا(بین الاقوامی خبر ایجنسی) بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد عالمی ادارۂ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی کمیٹی صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی۔
صائمہ واجد پر الزام تھا کہ انہوں نے چین کے دورے کے بعد غلط اخراجات کا بل جمع کرایا جبکہ بنگلادیش میں غیرقانونی طور پر ایک پلاٹ بھی حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی کمیٹی نے صائمہ واجد کو عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

