مریدکے میں ن لیگی رہنما شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مریدکے(نامہ نگار) مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر کار میں لاہور اپنے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگا کر بیٹھے کار سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کردی گئی ہے۔