امریکا کاآئی آر جی سی کے مالیاتی میکانزم کی معلومات پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر انعام

واشنگٹن(امریکی محکمہ خارجہ، بین الاقوامی میڈیا)امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مالیاتی نظام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افراد کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک انعام کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے “انصاف پروگرام” کے تحت کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایران کی معیشت اور حکومتی ڈھانچے پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ اس کے مبینہ مالی نیٹ ورکس کو محدود کیا جا سکے۔واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ ایسے مالی ذرائع اور اداروں کی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے جو پاسدارانِ انقلاب کو فنڈز، وسائل اور معاونت فراہم کرتے ہیں۔

امریکا یہ بھی جاننا چاہتا ہے کہ کون سے مالیاتی ادارے، ایکسچینج ہاؤسز اور کاروباری نیٹ ورکس اس نظام سے منسلک ہیں۔یہ پیشکش ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں مالی اور سیکیورٹی دباؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔