امریکا کی ایران جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: جرمن صدر

برلن (غیر ملکی میڈیا) جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو ایک تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

صدر نے برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایران پر حملے کا فوری جواز قابلِ قبول نہیں، یہ سیاسی طور پر ایک غیر ضروری اور تباہ کن جنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو اس کے لیے موجودہ اقدام غیر ضروری تھا اور یہ ایسی جنگ ہے جس سے بآسانی بچا جا سکتا تھا۔